201

واٹس ایپ میں گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچر متعارف

یلفورنیا: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی پرزور فرمائش پر دو انتہائی اہم فیچرز لانچ کردیئے ہیں جن کے ذریعے آپ دو سے زائد افراد ویڈیو اور آڈیو گروپ کال کرسکیں گے۔

اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔ جبکہ ونڈوز فون کے لیے چند دنوں میں نیا ورژن پیش کیا جائے گا۔

اس وقت بی ٹا ورژن سے ایک وقت میں چار صارفین گروپ ویڈیو اور آڈیو کال کرسکتے ہیں ۔ کال شروع کرنے والا شخص مزید تین دوستوں کو شامل کرسکتا ہے۔

واٹس ایپ گروپ کال

واٹس ایپ گروپ کال آزمانے سے پہلے اس کا ورژن اپ ڈیٹ کیجئے۔ اس کے بعد کال ملایئے اور اوپر کی جانب سیدھے ہاتھ پر Add participant آئکن پر کلک کیجئے اور ایک دوست کو کال میں لایئے جبکہ تیسرا اور چوتھا دوست اسی طرح ایڈ کیجئے۔ اب نہ صرف آپ تمام دوستوں کے اکاؤنٹ کی تصاویر دیکھ سکیں گے بلکہ ان سے بات بھی کرسکتے ہیں۔ جلد ہی اس فیچر کے لیے اسٹیکر کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔