877

پشاور: اے این پی کے امیدوار ہارون بلور خودکش حملے میں شہید

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کے پی 78 میں پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 3 افراد شہید

ہوگئے ہیں۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا پشاور کے علاقے یکہ توت میں ہوا جس کے دوران بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کے پی  78 کے امیدوار ہارون بلور سمیت متعدد

افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہارون بلور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کا آپریشن جاری ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد خدشے کا اظہار کیا ہے کہ واقعہ خودکش حملہ ہوسکتا ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افراد جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہارون بلور بشیر بلور کے بیٹے ہیں جو 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

بیرسٹر ہارون بشیر بلور سٹی سر کلر روڈ  پر ٹیڈی گیٹ کے قریب شمولیتی تقریب میں کے دوران  دھماکہ میں شہید ہو گئے ان کا بیٹا دانیال بلور محفوظ ہے این اے 31  کے امیدوار الحاج غلام احمد بلور نے بھی اس شمولیتی تقریب میں شرکت کرنی تھی وہ شیخ آباد میں شمولیتی تقریب کے بعد ادھر جیسے ہی روانہ ہوئے  تھے کہ دھماکہ ہوگیا،

الحاج غلام احمد بلور   شیخ آباد جلسہ میں شمولیت اختیار کرنےوالوں کےساتھ چند منٹ کی گپ شپ کیلئے رک گئے تھے،اسی چند منٹ کی تاخیر نے ان کی جان بچا لی

نوٹ: یہ دھماکے کی ابتدائی خبر ہے اوراس میں صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے۔ ۔