472

25جولائی کوملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات والے دن 25جولائی کوملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان کر دیا۔جس کی منظوری چیف الیکشن کمشنرنے دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو عام تعطیل کی منظوری دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 2018 میں ا مید کی جارہی ہے کہ ٹرن آؤٹ پچھلے الیکشنز کی نسبت کہیں زیادہ ہو گا اور الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ الیکشن ڈے پر زیادہ سے زیادہ لوگ باہر نکلیں اور قومی فریضہ ادا کریں۔