184

پشاور میں نجی سکو لوں کے 2طلباء پراسرار طور پر لاپتہ

پشاور۔تھا نہ گلبہار اور یکہ تو ت کے حدود سے نجی سکول کے دو طالب علم سکول جا تے ہوئے پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گئے ہیں پولیس کے مطابق حذیفہ عمر 14سال سکنہ نیشنل کا لو نی کو ہاٹی گیٹ معمول کے مطابق گھر سے نکل کر سکول گیا جبکہ واپس نہیں آیا جو پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا ہے دریں ا ثناء طیب ریا ض عمر 13سال سکنہ اسد انو ر کا لو نی گلبہار نمبر ون پشاور سے سکول جا تے ہوئے پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا پولیس کے مطابق دونو ں بچے ایک ہی نجی سکول کے طالب علم ہیں ۔