601

پشاور میں دودھ کے نمونوں کی مفت چیکنگ کا آغاز

پشاور۔خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے دودھ صارفین میں ملاوٹ سے متعلق آگاہی پھیلانے کی غرض سے دودھ کے نمونوں کی مفت چیکنگ کا آغاز کردیا ہے۔
ابتدائی طور پر پشاور کے عوام فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل میں صارفین اپنے نمونے صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

دودھ کے نمونوں کی ٹیسٹنگ کیلئے ٹیمیں مختص کی گئی ہیں جو کہ صارفین کی جانب سے لائے گئے دودھ کے نمونوں کی چیکنگ کریگی اور نتیجہ بھی فراہم کریگی۔ اس مقصد کے تحت ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ کی نگرانی میں پشاور میں ٹیکنیکل آلات سے لیس اور فنی مہارت سے بھرپور دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عوام کی خدمت میں صبح نو بجے سے دوپہر پانچ بجے تک حاضر ہونگے۔

اکثرصارفین کے کالز، کمپلینٹ اور سوشل میڈیا پر سوالات آتے ہیں کہ ہم اپنے گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کی چیکنگ کیسے اور کہاں سے کرسکتے ہیں جس پر فوڈ اتھارٹی نے عوام کی سہولت اور ان کو دودھ میں ہونے ملاوٹ سے متعلق آگاہی دینے کی غرض سے دودھ کے نموں وں کی چیکنگ کا آغاز کردیا ہے جس کا صارفین سے کوئی بھی معاوضہ نہیں لیا جارہا ہے۔