130

پاکستانی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

دبئی ۔دبئی میں ایک اور پاکستانی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔دبئی میں ہونے والے تازہ ترین ڈیوٹی فری ریفل ڈرا میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ پاکستانی عمران اسحاق نے ٹکٹ نمبر 2021 پر 10 لاکھ ڈالر کی انعامی لاٹری جیتی۔

لاٹری جیتنے پر عمران اسحاق کے مطابق وہ اس رقم سے مزید پراپرٹی خریدے گا اور مسقط میں کار کے برنس میں سرمایہ کاری کریگا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی 32 سالہ پاکستانی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی انعامی لاٹری جیتی تھی۔