535

خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ میں تاخیر کا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا کا باقی ماندہ بجٹ پیش کرنے میں چند دن کی تاخیر کافیصلہ کیاگیاہے جس کے بعداب بجٹ آج کے بجائے پندرہ اکتوبرکو پیش کیاجائے گا ذرائع کے مطابق صوبہ میں چودہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن اوربعض دیگر ناگزیر امور کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کاآج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیاگیاہے۔

جس کے بعد اب اجلاس پندرہ اکتوبر کو بروز پیر ہوگا یوں باقی ماندہ آٹھ مہینوں کے لیے صوبائی بجٹ بھی اب پندرہ اکتوبر کو ہی پیش کیاجائے گا اس سلسلہ میں باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کردیاگیاہے