227

غیرت کے نام پر ماں کو قتل کرنیوالے بیٹا گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پھندو کے علاقے اخون آباد نمبر 5میں غیرت کے نام پر ماں کو قتل کرنیوالے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاملز م نے اعتراف جرم کرلیا ایس ایچ او پھندو عرفان خان نے بتایاکہ گزشتہ روز اطلاع ملی کہ پھنداخون آباد میں ایک خاتون جس کا نام اسراجہ بی بی ہے کو بیٹے نے حسن خان نے غیرت کے نام قتل کیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پرپہنچ گئی اور قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ایس ایچ او کے مطابق مقتولہ گزشتہ ماہ چمکنی کے علاقے سے آشنا سمیت گھر سے فرار ہوئی تھی جسے بعدازاں چمکنی پولیس نے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا تھا گزشتہ رو ز مقتولہ جیل سے رہا ہوکر بھائی کے گھر گئی جہاں بیٹے نے اسے غیرت کے نام پر قتل کردیا ایس ایچ او نے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔