489

اسلامیہ کالج میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز

پشاور۔اسلامیہ کالج پشاور میں شعبۂ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں اسلامیہ کالج کے احمد فراز بلاک میں ایک پر وقار تقریب منعقد کا اہتمام کیا گیا۔جس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ ڈین آف بیسک اینڈ سوشل سائنسز تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ہم سب کو صفائی کا خاص خیال رکھنا چائیے ۔

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں اساتذہ کرام اور طلباء کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ترقی یافتہ ممالک اس وجہ سے ہم سے آگے ہیں کہ وہ اپنے گھر اور اپنے اردگرد ماحول کے صاف ستھرا رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کر چکی ہے جو کہ قابلِ تعریف ہے۔ہم نے اس مہم کا آغاز اسلامیہ کالج سے کر دیا ہے ۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر رضااللہ،ڈاکٹر صائمہ ،فیکلٹی ممبران اور طلباء نے حصہ لیا اوریونیورسٹی میں واک کر کے صفائی بھی کی۔طلباء نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز ارٹھا رکھے تھے۔جس پر صفائی کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔