کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین کھوکھر نے کہا ہے کہ 10 مئی کو نماز جمعہ کے بعد ملتان سے احتجاج شروع کر کے زراعت کا علامتی جنازہ بھی نکالیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گندم اسکینڈل کی وجہ سے کسانوں کا 400 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،کرپشن کے ذریعے 6کروڑ کسانوں کو ذبح کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی درآمد پر ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ضائع کیا گیا.
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے اس حوالے سے وزیراعظم کو بھی خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسان اس وقت مشکل سے دوچار ہے اور اگر کسان کی گندم نہ خریدی گئی تو کسان کپاس اور دیگر فصلیں کاشت نہیں کر پائے گا۔