بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست

اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست کردی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ روپے وصول کرنےکی درخواست کی ہے جو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے جب کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اس حوالے سے نیپرا مزید سماعت17 مئی کو کرے گی۔