پانچ سالہ مرحلہ وار نجکاری پروگرام پیش : کابینہ کمیٹی کی نجکاری پروگرام کیلیے 24 اداروں کی منظوری، متعلقہ وزارتوں کیساتھ مشاورت سے ہر ادارے کی مرحلہ وار نجکاری کی ہدایت

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے 5سالہ نجکاری پروگرام کے لیے24اداروں کی منظوری دے دی۔

نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں پانچ سالہ مرحلہ وار نجکاری پروگرام پیش کیا گیا، کمیٹی نے نجکاری پروگرام کیلیے 24 اداروں کی منظوری دی۔

متعلقہ وزارتوں کیساتھ مشاورت سے ہر ادارے کی مرحلہ وار نجکاری کی ہدایت کی، تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اسٹریٹجک اور ضروری اداروں کے معاملات جلد متعلقہ فورم پراٹھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے ہدایت کی کہ اگلی میٹنگ میں ایک جامع مرحلہ وار نجکاری پروگرام کو حتمی شکل دی جائے،40 سٹریٹجک نوعیت کے اداروں کو کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں میں پیش کیا جائے۔