تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کی خبروں کی تردید کردی۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور پی ٹی آئی کی بیک ڈور چینلز میں بھی کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا، ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عمل داری ہوگی، ایک پارٹی کو فائدہ دیکر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو فنڈز اور مرضی کا چیف سیکرٹری نہ دینا افسوس ناک ہے اور صوبے کو مرضی کا چیف سیکرٹری نہ دینا فیڈریشن کے خلاف ہے، حکمران اپنی ذات اور انا سے باہر نکلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کا اہم ورکر ہے اور ان کی پارٹی کیلئےخدمات ہیں، شیر افضل کو سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں۔