اسلام آباد: ایران نے مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کر کے رہا کر دیا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان پر ایک دوسرے کے قیدی رہا کرنے کے فیصلے پر ایران نے عملدرآمدر کرتے ہوئے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کیا گیا تھا۔
رہا ہونے والے قیدیوں کی سزاؤں کو معاف کر کے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔
سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے انسانی بنیادوں پر جیلوں میں موجود قیدیوں کی رہائی سمیت ان کی وطن واپسی پر اتفاق کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی جبکہ پاکستان کی جیلوں میں 60 ایرانی قیدی ہیں۔ ابتدائی طور پر 160 میں سے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔