صدر مملکت آصف آصف زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس میں آزاد کشمیرکی موجودہ صورتحال پرغور کیا جائے گا۔ صدر زرداری نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو تجاویز لانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کو صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے ٹیلی فون کرکے آزاد جموں و کشمیر احتجاج سے پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی صورتحال کو باعث تشویش قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث آج تیسرے روز بھی بازار، دکانیں اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔