بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے،جیل میں ملاقات کے حوالے سےسوال کا جواب دئیے بغیر نکل گئے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت کے بارے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کیلئے زبردست کام کیا ،سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے ،شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے، شیر افضل مروت ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی ،سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دیا،محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر دو مرتبہ او آئی سی کانفرنس کروائی ،شیر افضل مروت نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے ،شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے۔
شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے ،کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے ۔
صحافی نے سوال اٹھایا کہ شیر افضل مروت نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی ملاقات کیلئے بلائینگے تو جیل جاؤں گا کیا آپ ان کو بلائینگے؟بانی پی ٹی آئی صحافی کے سوال کا جواب دئیے بغیر نکل گئے۔