آئی ایم ایف نے ٹیکس چھوٹ، استثنی اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیکس چھوٹ، استثنی اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات جاری ہے آئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس چھوٹ، استثنیٰ اور مراعات ختم  کرنے کا مطالبہ کردیا۔ لگژری گاڑیوں اور پلاٹس پر ٹیکس بڑھانے اور تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سیلب میں تبدیلی کی تجاویز دے دیں۔

آئی ایم ایف نے پراپرٹی سیکٹر پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی، آئی ایم ایف نے  5کروڑ سے زائد مالیت کے پلاٹ پر مزید ٹیکس لگانے، رہائشی پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دیدی۔

ایف آئی اے کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی تجویز سامنے آگئی، آئی ایم ایف نے 3 لاکھ سے 5 لاکھ تک کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کامطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف نے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا، آئی ایم ایف نے نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز دے دی، آئی ایم ایف مشن کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ  شعبوں پر ٹیکس بڑھایا جائے۔