ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ سوچ بچار کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں موجود اسکواڈ کو 18 سے 15 کرنے کے لیے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد کرے گا، ورلڈکپ اسکواڈ کے لیے اعلان کی آئی سی سی کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔

یاد رہے کہ حارث رؤف، عثمان خان اور سلمان علی آغا کو آئرلینڈ میں موقع نہیں ملا۔

حارث رؤف کے بیک اپ کے لیےحسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جنہیں آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں حارث رؤف کو 100 فیصد فٹنس ثابت کرنا ہوگی جب کہ ٹریولنگ ریزوز کی صورت میں عثمان خان، سلمان آغا اور حسن علی کی شمولیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز جون سے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔