کراچی؛ سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار


کراچی میں سی ٹی ڈی اوروفاقی حساس ادارےکی کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کےدہشت گردیوسف خان کوگرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی اوروفاقی ادارے کی نورس چورنگی منگھوپیرروڈ پرٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کےدہشتگردکوگرفتارکرلیاگیا،ملزم کےقبضہ سےامریکی ساختہ دستی بم برآمدکرلئے گئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےکمانڈر عظمت اللہ گروپ سے تھا،ملزم  2006 میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق  2009میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان ایف سی پرحملہ کمانڈر نورولی کی سربراہی میں کیا،سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ کیا تھا،ملزم کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔