پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں یکم جون سے چھٹیاں شروع ہوں گی اور 14 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست سے سکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔
دوسری جانب گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر 31 مئی تک سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں،سکول صبح 7 بجے لگے گے اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوا کرے گی۔
جمعہ کے روز سکولوں کو ساڑھے10بجے چھٹی ہوگی،ان دنوں میں گرمی سے بچانے کیلئے بچوں کو کھلی جگہ یا پلے گراوند میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام ایجوکیشن اتھارٹیز نئےاوقات کار پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گی،احکامات نہ ماننے والے سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی.