ن لیگ سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کردیا

مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کردیا۔

مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کردیا۔ شہباز شریف پارٹی انتخاب تک قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے 28 مئی کو نون لیگ کے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمشن بھی بنادیا گیا، رانا ثنااللہ پارٹی انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیے گئے۔

ترجمان کے مطابق  18 مئی کو ہونیوالے اجلاس میں صرف پارٹی صدر کے عہدے پر انتخاب ہوگا، اجلاس مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہو گا، انتخابی ڈھانچے میں صدرکے سواکوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 13 مئی کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ قائد نوازشریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی۔