ایرانی حکومت وعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

ایرانی حکومت و عوام سے اظہار  یکجہتی کیلئے  وفاقی حکومت نے آج ملک  بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر میں منگل کو قومی پرچم سرنگوں رہےگا،کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب اور سندھ حکومت نے بھی آج صوبوں میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہےکہ  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے رفقا کے ہمراہ اتوار کے روز ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو ئے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ آج تبریز میں ادا کی جائےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثے میں وفات پر گزشتہ روز پیر کو بھی سوگ کا اعلان کیا تھا، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہا۔