سینیٹ کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا،8 نکاتی ایجنڈا جاری سینیٹ میں 3 صدارتی آرڈیننس پیش کئے جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق پبلک ڈاکیومنٹس کی تصدیق سے متعلق ایپسوٹائیل آرڈینس پیش ہوگا سیڈ ترمیمی آرڈیننس 2024،بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری آرڈیننس ایوان میں پیش ہوگا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد عبوری ریکٹر کی تعیناتی اور رولز میں ترمیم سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش ہوگا ۔
سینیٹر ڈاکٹر زرقہ سہروردی کامسیٹس یونیورسٹی سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کرینگی ، سولر پر ٹیکسز کے نفاذسے متعلق پیپلزپارٹی سینیٹرز توجہ دلاو نوٹس پیش کرینگی، شیری رحمان،قرت العین مری اور پلوشہ خان سولر ٹیکسز پر توجہ دلاو نوٹس پیش کرینگی ۔
سینیٹ میں صدر مملکت آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس پر بحث ایجنڈا میں شامل ہے،ایوان میں ایک گھنٹہ وقفہ سوالات کا ہوگا۔