اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا میڈیکل الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا گیا، ملازمین کے میڈیکل الاؤنس اور کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
علاج معالجے کی رقم کی ادائیگی کے لئے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کمیٹی کے چیئرمین، اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق انچارج پولیس لائن ڈسپنسری کمیٹی کے ممبرہوں گے۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ ڈویژن کے ایس ایس پی اور اے آئی جی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔