پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم

پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے 12چارٹر طیاروں اور 14 دیگر پروازوں میں پاکستانی طلبہ کو وطن لایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو وطن لانے کے اخراجات حکومتِ پاکستان نے برداشت کیے، کرغزستان سے ساڑھے 4 ہزار طلبہ پاکستان واپس آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صرف پاکستانی طلبہ واپس آئے جبکہ بھارت کے 19 ہزار سے زائد طلبہ کرغزستان میں موجود ہیں۔