قومی اسمبلی میں ڈی پی او میانوالی کےخلاف تحریک استحقاق: ’2 گھنٹے عوام کے سامنے حراست میں رکھا‘

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپوزیشن رکن نے ڈی پی او میانوالی سمیت میانوالی کے مختلف پولیس افسران اور اہلکاروں کےخلاف تحریک استحقاق جمع کردی۔

تحریک استحقاق رکن قومی اسمبلی جمال احسن خان کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا کہ متعدد اہلکاروں نے بغیر کسی تلاشی یا گرفتاری کے وارنٹ کےہراساں کیا،2 گھنٹے تک عوام کے سامنے حراست میں رکھا۔

تحریک استحقاق کے مطابق پولیس افسران کا طرز عمل اراکین پارلیمنٹ کے احترام اور وقار کو مجروح کرتا ہے، اس سے پورے ایوان کا استحقاق بھی مجروح ہوا ہے، اس بلاجواز کارروائی کے ذمہ دار پولیس افسران کا احتساب کیا جائے۔

تحریک استحقاق کے مطابق آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مکمل رپورٹ طلب کی جائے۔