پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یوکے میٹ آفس نے کل کارڈف میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے جس کے مطابق میچ کے دوران پچاس سے ستر فیصد تک بارش کا امکان ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہوچکا ہے جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔