انگلش کپتان جوش بٹلر پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 23 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلش کپتان جوش بٹلر چھٹی لے کر گھر روانہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انگلش کپتان اور اہلیہ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف منگل کو ہونے والے تیسرے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

جوش بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ جوش بٹلر سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے انگلش ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں البتہ یہ واضح ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق ورلڈکپ کیلئے ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے۔