خواجہ سرا کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت صفیان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم صفیان نے 2020 میں کامونکی میں خواجہ سرا عثمان کو قتل کیا تھا جس کے بعد وہ سعوی عرب فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق انٹرپول کی مدد سے ملزم صفیاں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔