کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لکی مروت میں کاروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کاروائی خفیہ معلومات پر خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کی گئی، اس دوران دہشت گردوں نے بھرپور مزاحمت کی اور دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت تنویر علی اور فرقان کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔
قبل ازیں نامعلوم افراد نے پشاور کے علاقے سربند روڈ پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی کو شہید کر دیا، شہید علی اکبر ڈیوٹی کیلئے حیات آباد جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔