صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ہفتے دوبارہ منصب صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،بتایا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری کی 31 مئی کو واپسی کا امکان ہے۔ صدر آصف علی زرداری 20 مئی کو نجی دورے پر دوبئی گئے تھے جہاں ان کی آنکھوں کا علاج کیا گیا، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی گزشتہ تین روز سے دوبئی میں ہیں، پی پی پی قیادت وفاقی بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں شمولیت کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزیراعظم نے دو روز قبل بھی پی پی پی کو کابینہ میں شمولیت کی دوبارہ دعوت دی تھی۔