ابرار احمد کا پہلی بار امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ طے

قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ابرار احمد کا ایم ایل سی میں سین فرانسسکو یونیکورن کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہوا جو ان کا پہلی بار کسی امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ ہے۔

واضح رہے کہ ابرار احمد اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز دو جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔