پارٹی نے مجھے تمام تر ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے: شیرافضل مروت

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پارٹی نے مجھے تمام تر ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی نے مجھے تمام تر ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے، واضح طور پر یہ خان صاحب کی ہدایات کے کیا گیا، اب میرے پاس کوئی ذمہ داری نہیں ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے وقت کو اپنی مرضی کے مطابق گزاروں گا، میں نے اپنی ساری زندگی ایسے ہی گزاری ہے جیسے اب آپ مجھے دبئی میں دیکھ رہے ہیں۔

 

 

انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی مجھ سے فرائض کی بھیک مانگنے کی توقع نہ رکھے کیونکہ میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے اور میں اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا چاہے مجھے پارٹی سے نکال دیا جائے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں کچھ خاص حالات میں تھوڑا سا غیر معمولی اور نفسیاتی ہوں۔