ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار دکھائی دینے لگے، گزشتہ ایک سال میں بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کی شرح میں 7 فیصد کمی آگئی۔
اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بےروزگار ہونے والے پاکستانیوں کی شرح 57فیصد سے 50 فیصدپر آگئی ہے جبکہ ستمبر 2023 سے اب تک اس شرح میں 13فیصد کمی آئی ہے۔
اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستانیوں میں بے روزگاری کا خوف بھی کم ہوا ہے، ستمبر 2023 میں 95فیصد جبکہ موجودہ سروے میں 85 فیصد پاکستانیوں نے بے روزگاری کے خوف کا اظہارکیا۔
اسی عرصے کے دوران پاکستانیوں میں روزگار سے متعلق اعتماد میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 5 فیصد سے بڑھ کر 15فیصد ہوگیا۔