وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ٹویٹ پر ایف آئی اے کی سیریس انکوائری جاری ہے، پابندی سے متعلق کابینہ میں ڈسکشن نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے کے بیان کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، نوازشریف نے کبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کی، مولانا فضل الرحمان کا بیان ابھی دیکھا نہیں، جائزہ لوں گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کرنی چاہئے، ہم نے کبھی نہیں کہا ہم اقتدارمیں نہ رہے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا، آزاد گروپ بنا کر سنی اتحاد کونسل والے مخصوص نشستیں نہیں لے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے لسٹ ہی نہیں دی، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ اگلی پیشی میں ہمارے فارم 45 جمع ہوجائیں گے، ہم اپنے کیس کا دفاع بھی کریں گے۔