سولر پینلز کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی

کوئٹہ میں 2 ماہ کے دوران سولر پینلز کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں مختلف سولر پینلز 7 ہزار سے 30 ہزار روپے تک میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

مارکیٹ میں 150 واٹ کے سولر پینل کی پلیٹ 7 ہزار روپے، 200 واٹ کی پلیٹ 11 ہزار جبکہ 300 واٹ کا سولر پینل 17 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 500 واٹ کا سولر پینل 25 سے 30 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔