مئی 2024میں مہنگائی کی شرح میں 3.2 فیصد کمی ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 11.8فیصد کی سطح پر آگئی۔
مئی میں ٹماٹرکی قیمت میں 51.23 فیصد، پیاز51.5 فیصد، چکن 35.28فیصد، گندم 20.17 فیصد، آٹا20.12 فیصد، تازہ پھل 8.06 فیصد، تازہ سبزیاں 7.73 فیصد، گندم سے بنی اشیاء 4.12 فیصد، دال مسور2.51 فیصد، مصالحہ جات 2.48 فیصد، چاول 2.42 فیصد، تیارخوراک 1.72 فیصد، سرسوں کاتیل 0.73فیصد، ڈرائی فروٹس 0.67 فیصد، دال مونگ 0.50 فیصد، مچھلی 0.22 فیصد، گڑ0.05 فیصد اورآئس کریم کی قیمت میں 0.02 فیصد کی کمی ہوئی۔اسی طرح مائع پیٹرولیم 9.45 فیصد، بجلی 4.50 فیصد، موٹرفیول 3.18 فیصد، مواصلاتی آلات 2.35 فیصد، تعمیراتی مشینیری 0.53 فیصد،ٹھوس ایندھن 0.40 فیصد، گاڑیاں 0.18 فیصد اورپارٹس کی قیمت میں 0.01 فیصدکی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس آلو کی قیمت میں 14.73 فیصد، گوشت 4.06 فیصد، لوبیا3.91 فیصد، انڈے 1.60 فیصد، بناسپتی گھی 1.27 فیصد، کوکنگ آئل 1.26 فیصد، دال ماش 1.06 فیصد، تازہ دودھ 0.60 فیصد، چینی 0.59 فیصد، دال چنا 0.51 فیصد، خشک دودھ 0.47 فیصد، شہد0.38 فیصد، مشروبات 0.36 فیصد، بیسن 0.17 فیصد اوربیکری وکنفیکشنریز کی قیمت میں 0.16 فیصدکااضافہ ہوا۔