بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹرشعیب ملک سے طلاق کے بعد پھر سے محبت کی تلاش شروع کر دی ۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کپل شرما شو کی نئی قسط کے پرومو میں کپل شرما نے ثانیہ مرزا کو یاد دلایا کہ شاہ رخ خان نے ایک بار کہا تھا کہ اگر ان پر کبھی فلم بنی تو وہ اس میں ان کی محبت کا کردار ادا کریں گے، اس کے بعد ثانیہ نے کپل سے کہا کہ ’ابھی مجھے پہلے محبت ڈھونڈنی ہے‘۔
واضح رہے کہ پاکستانی اور بھارتی سٹار جوڑی کے درمیان گزشتہ سال علیحدگی ہو گئی تھی، شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جبکہ ثانیہ مرزا کی فیملی نے تصدیق کی انہوں نے شعیب سے طلاق لے لی ہے،فیملی نے کہا تھا کہ ’ثانیہ نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے دور رکھا ہے، تاہم اب ضرورت ہے کہ بتایا جائے کہ انہوں نے چند ماہ قبل شعیب سے طلاق لے لی ہے۔ وہ شعیب کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔‘
مزید کہا گیا کہ ’ثانیہ کی زندگی کے اس حساس موقع پر ہم تمام مداحوں اور دیگر افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ افواہوں اور قیاس آرائیوں سے پرہیز کریں اور ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں۔‘
ثانیہ اور شعیب نے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان مرزا ہے۔