متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ نے پہاڑوں کی 9 سو فٹ بلندی پر 2 فٹبال اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے گزشتہ روز کلبہ فٹبال کلب اور خور فکن فٹبال کلب کے لیے اونچائی پر اسٹیڈیم بنانے کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ فٹبال کلب کیلئے پہاڑوں کی بلندی پر اسٹیڈیم بنایا جائے تاکہ نمی سے پاک ماحول فراہم کرکے کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے حالات کو بہتر بنایا جاسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کلبہ فٹبال کلب کیلئے اسٹیڈیم سطح سمندر سے 850 فٹ بلندی جبکہ خور فکن فٹبال کلب کیلئے 9 سو فٹ بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ نئے اسٹیڈیمز میں درجہ حرارت میں تقریباً 10 ڈگری کا فرق ہو گا۔