ٹی 20ورلڈکپ؛ بھارت کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی 20ورلڈکپ کے 8ویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ  کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈکپ کا 8واں میچ بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان نیویارک میں ہورہا ہے،جس میں بھارت نے ٹاس جیت لیا ہے اور آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کاکہناتھا کہ نیویارک کی کنڈیشنز بہت مختلف ہیں،پچ پہلے جیسی ہی لگ رہی ہے،کوشش کریں گے تجربے سے اچھے کھیل کامظاہرہ کریں،

کپتان آئرش ٹیم پال سٹرلنگ نے کہاہے کہ کوشش کریں گے بھارت کیخلاف بڑا سکور بنائیں،ہماری ٹیم میں بہت سے میچ ونرز موجود ہیں،کوشش ہو گی 100فیصد کارکردگی دیں اور میچ جیتیں۔