آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں میزبان امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
امریکا کے خلاف پاکستان کو ابتدائی اوورز میں مشکلات درپیش ہیں۔ قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر پولین لوٹ گئے۔
محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔
پاکستان سے میچ کے لیے امریکی ٹیم کی قیادت مونانک پٹیل کر رہے ہیں۔
امریکی ٹیم میں ایرون جونز ، اسٹیون ٹیلر، آندریس غوث ، نوتوش کینجی، محمد علی خان ، جیسی خان ، کورے اینڈرسن،نتیش کمار، ہرمیت سنگھ اور سوراب نریش شامل ہیں۔
پاکستان رواں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے جبکہ امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دی تھی۔