ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں پاکستان نے میزبان امریکا کو  کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 43 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

امریکا کے خلاف پاکستان کو مشکلات درپیش ہیں۔ پاکستان کی 6 وکٹیں 125 رنز پر گر گئیں۔

قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب 40 اور اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔  

اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔ 

پاکستان سے میچ کے لیے امریکی ٹیم کی قیادت مونانک پٹیل کر رہے ہیں۔

امریکی ٹیم میں ایرون جونز ، اسٹیون ٹیلر، آندریس غوث ، نوتوش کینجی، محمد علی خان ، جیسی خان ، کورے اینڈرسن،نتیش کمار، ہرمیت سنگھ اور سوراب نریش شامل ہیں۔

پاکستان رواں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے جبکہ امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دی تھی۔