پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے لیٹر تک کمی متوقع : اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹرکی کمی ہو چکی ہے

حکومت کی جانب سے 15 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے تک کمی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 16 اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹرکی کمی ہو چکی ہے۔