ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستان ٹیم نیویارک پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا کے خلاف شکست کے بعد ڈیلاس سے نیویارک پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم پونے چار گھنٹے کی مسافت طے کر کے نیویارک پہنچی جہاں ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔

نیویارک میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیلے گی۔ 9 جون بھارت اور 11 جون کو کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ چکے ہیں، وہ اہم میچ سے قبل پاکستانی ٹیم سے ملاقات کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

یار ہے کہ ڈیلس میں پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔