سپریم کورٹ نےطلب کرنے کےباوجود ایک بار پھر پیش نہ ہونے پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طلبی کےاشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
سپریم کورٹ میں قاسم سوری کی ڈی سیٹ کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی جس میں طلبی کے باوجود قاسم سوری ایک بار پھر پیش نہ ہوئے،عدالت نےطلبی نوٹس قاسم سوری کے گھر کےباہربھی چسپاں کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نےدوران سماعت ریمارکس دیےکہ قاسم سوری جان بوجھ کر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےقاسم سوری کےوکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کیا کہ آپ کےمؤکل میڈیا اورسوشل میڈیا پربہت متحرک ہیں جس پر نعیم بخاری کہتے ہیں معلوم نہیں جناب میں تو ٹی وی نہیں دیکھتا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےسوال کیا کہ آپ خود ٹی وی کی شخصیت ہیں اور ٹیلی وی نہیں دیکھتے؟،کیا آپ ایکس یا ٹویٹر سے واقف ہیں؟جس پر نعیم بخاری نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں نہ ہی مجھے استعمال کرنا آتا ہے،
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےکہاکہ آپ خود کو بوڑھاکیوں سمجھ رہےہیں، جوان اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں،جس پر وکیل نعیم بخاری نےجواب دیا کہ بوڑھا تو اب ہوچکا ہوں،جسٹس عرفان سعادت نےکہا ایک ٹی وی پروگرام میں آپ نے کہا تھا میرے دوست مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے،نعیم بخاری نے کہا میرا قاسم سوری سے کوئی رابطہ نہیں ہے،
چیف جسٹس نےریماکس میں کہا کہ آئندہ سماعت جولائی میں رکھیں گے، عدالتی حکم میں آئندہ تاریخ مقرر کر دیں گے، سپریم کورٹ نے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔