امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا

ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام بھی لگ گیا۔

امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے سماجی رابطے کی ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران فاسٹ بولر نے انگلی کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔

رسٹی تھیرون نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسا دیکھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بولر نے ٹیمپرنگ نہیں؟ گیند تبدیل ہونے کے محض 2 اوورز بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی؟۔

گزشتہ روز امریکی ٹیم نے پاکستان کو سرپرائز کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست سے دوچار کیا تھا، امریکی ٹیم نے پہلی بار ٹورنامنٹ کا حصہ بنی ہے۔

قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں 9 جون کا بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

112