آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیویارک میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔نکولس کرٹن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کے علاوہ شریاس مووا 37، پرگت سنتھ 18 اور ارون جانسن 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور میک کارتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک اڈائر اور ڈیلنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ اور کینیڈا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکا نے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔
گروپ اے میں امریکا 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان کو گزشتہ شب امریکا نے اپ سیٹ شکست دی، گرین شرٹس 9 جون کو بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے۔