وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز تیار کر لی۔
ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے، سابق فاٹا کی ڈوپلپمنٹ کیلئے درآمدی مشینری پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فاٹا میں کاروبار، فیکٹریوں پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی چھوٹ ہوگی، سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ معاشی حالات بہتر نہ ہونے کے باعث دی جائے گی، سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ 2023 کے اختتام پر ختم ہو چکی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔
ایف بی آر ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق فاٹا کو مزید ایک سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دینےکی تجویز تیار کی گئی ہے، سابق فاٹا کی باؤنڈری پر چیک پوسٹ قائم کئے جانے کی بھی تجویز ہے، چیک پوسٹوں کے قیام سے ٹیکس فری مشینری ملک کے باقی حصوں میں نہیں لائی جا سکے گی۔