پاکستان مودی کے حلف کے بعد انہیں مبارکباد دے گا، اعلیٰ سرکاری حکام

پاکستان بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے حلف کے بعد انہیں مبارکباد دے گا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے اور باضابطہ طور پر بھارتی صدر کی جانب سے نریندر مودی کو وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی دعوت دے دی گئی ہے۔

نریندر مودی کل شام مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے اور تقریب حلف برداری کیلئے نئی دہلی میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اعلیٰ سرکاری حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی کے حلف کے بعد انہیں مبارکباد دے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کے اتحاد این ڈی اے نے 294  اور اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ نے مودی کے مینڈیٹ کو بڑا جھٹکا دیا اور لوک سبھا کی 234 نشستیں جیتیں۔