ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ، پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا

کراچی: بین الاقوامی سطح پر کھیل کے میدان میں پاکستان کے حوالے سے خوشخبری سامنے آگئی، 14ویں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں پاکستان نے برانز میڈل حاصل کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں جاری ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپین شپ میں پاکستان کے عمر العاص نے کیٹگری میں تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل جیت لیا۔

10 جون تک جاری رہنے والی چیمپین شپ میں پاکستان کی مزید فتوحات کی توقعات ہیں۔